1 فروری 2012 - 20:30

روس کے وزير اعظم اور آئندہ صدارتي انتخابات کے اميدوار ولاديمير پوتين نے انتخابات کے دوسرے مرحلےتک کھينچ جانے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو اس صورتحال کا سامنا کرنے کے لئےتيار کررہے ہيں-

ابنا: ولاديمير پوتين نے ماسکو ميں روس کے نوجوان آئيني ماہرين کے ايک گروپ سے ملاقات ميں کہا کہ اس بات کا امکان پايا جاتا ہے کہ صدارتي انتخابات کا فيصلہ پہلے مرحلے ميں نہ ہو، ليکن اس سے ملک کے امن و استحکام پر کوئي اثر نہيں پڑے گا -

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صدارتي انتخابات کے دوسرے مرحلے تک کھنچ جانے کا معاملہ کوئي سنگين مسئلہ نہيں ہے، کہا کہ بہرحال اس طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے ہم تيار ہيں انہوں نے کہا کہ وہ صدارتي انتخابات ميں اپني کاميابي کے تعلق سے پر اميد ہيں-

ولاديمير پوتين نے کہا کہ اگروہ صدارتي انتخابات ميں کامياب ہوجاتے ہيں تو بعض سرکاري محکمے وہ اپنے مخالفين کو دينے کي پيشکش کريں گے انہوں نے کہا کہ عوام کي حمايت و پشتپناہي کے بغير وہ عہدہ صدارت پر کام کرنے کو تيار نہيں ہوں گے -.........

/169